نکاح نامے میں تبدیلی کر دی گئی، نکاح کے وقت دلہا دلہن کو کیا کرنا ہو گا؟بڑا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ءکے تحت ویسٹ پاکستان رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی اور کابینہ نے نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے میں شق شامل کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد نکاح کے وقت دلہا دلہن کو ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف دینا ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 51واں اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ1974ءمیں ترمیم اور پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر 95 فیصد استثنیٰ دینے کی منظوری دی۔
کابینہ نے جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں 32 فیصدکوٹہ مختص کرنے اورسی پیک کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کیلئے 500سے5 ہزار ایکڑسرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پنجاب بھر میں مستقل بنیادوں پر سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔کابینہ نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ءکے تحت ویسٹ پاکستان رولز میں ترمیم کی منظوری دی اور نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے میں شق شامل کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد نکاح کے وقت دلہا دلہن کو ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف دینا ہوگا۔کابینہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں آوارہ کتوں کیلئے برتھ کنٹرول پالیسی اور پولیس میں سینئر کلرک اکاؤنٹس بی ایس14کی 720آسامیوں کی بھرتیوں کی منظوری بھی دی۔