محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے لاہور،ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ لاہور میں بارش سے موسم تبدیل ہوگیا، آج رات مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی گئی . لاہور میں صبح سویرے آسمان پر بادل چھائے اور بارش ہوئی .

ابر رحمت برسنے سے درجہ حرارت کم ہوگیا . محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے . خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کی پیشگوئی ہے . سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا . سبی اور نوکنڈی میں پارہ اڑتالیس کو چھونے کی توقع ہے . کشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں