تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں ، اپوزیشن نے مسودہ تیار کر لیا ، کتنے اراکین نے دستخط کر دیئے ؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں اور مجوزہ مسودہ بھی تیا ر کر لیا گیاہے جبکہ مطلوبہ اراکین اسمبلی کے دستخط بھی لیئے جا چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے مسودے میں کہا گیاہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحاہل ہے ، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے ، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط کروا لیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ ، جے یو آئی ، اے این پی ، بی این پی مینگل سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین نے دستخط کر دیئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر لی ہے اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیمبر کو الرٹ کر دیا گیاہے ۔تحریک عدم اعمتاد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے ، اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی ذمہ داری بھی ن لیگ کو سونپ دی گئی ہے ۔

Recent Posts

اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7…

4 mins ago

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے…

28 mins ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

34 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

44 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

1 hour ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

1 hour ago