اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ حکومت فی لیٹر پٹرول 55 روپے خسارے میں عوام کو مہیا کر رہی ہے . اپنے بیان میں شہبا زگل نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے، عمران خان کی حکومت 55 روپے فی لیٹر کم قیمت پر پٹرول ڈیزل مہیا کر رہی ہے،اپوزیشن قیمتوں میں کمی دیکھ کر حواس باختہ ہو چکی ہے .
شہباز گل نے کہا کہ یہ اب یہ اپنے ہی بیانیے پر شرمندہ ہو رہے ہیں .
واضح رہے کہ روس اور یوکرین میں جنگ کے بعد عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ بلند سطح کو چھو رہی ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا اور آئندہ چار ماہ تک اضافہ نہ کرنے کا کہا گیا .