بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے شوہر سے طلاق کی وجہ بتادی

نیویارک (قدرت روزنامہ)مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس کی اہلیہ نے طلاق کے بعد پہلی مرتبہ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی جانب سے 3 مئی 2021کو 27 سالہ مدت کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ابتدا میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔تاہم حال ہی میں بِل گیٹس کی سابق اہلیہ ملینڈا نے ایک انٹرویو میں شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتائی ہے۔
انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھاکہ علیحدگی کی وجہ صرف یہی ایک لمحہ یا چیز نہیں تھی، درحقیقت ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ اب ہمارا رشتہ اچھا نہیں رہا اور میں اب اس پر اعتماد نہیں کرسکتی جو ہم نے کیا’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو حالیہ عرصے میں انہوں نے بہت زیادہ آنسو بہائے اور غصہ کیا مگر اب وہ اپنے مستقبل کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ملینڈا کا کہنا تھا ‘میں نے زخموں کے بھرنے کے سفر کا آغاز کیا اور مجھے لگتا ہے کہ اب میں دوسری جانب جارہی ہوں، اور مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے ایک باب کے صفحے کو پلٹ دیا ہے۔