میرے والد مفرور‘غدار یا دہشت گرد نہیں ،ان کا نام بغیر کسی وجہ کے ای سی ایل پر ہے بختاور بھٹو زرداری

کراچی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو کا کہنا ہے کہ ان کے والد مفرور‘غدار یا دہشت گرد نہیں اورنہ ہی انہیں کسی جرم میں سزاسنائی گئی ہے باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو عدالت میں پیشی کیلئے بذریعہ ہوائی جہاز اسپتال سے اسلام آباد آنا پڑا 8دن پہلے بھی وہ کورٹ میں پیش ہوئے تھے . بختاور بھٹونے کہا کہ ان کے والد مفرور‘غدار یا دہشت گرد نہیں اورنہ ہی انہیں کسی جرم میں سزاسنائی گئی ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کا نام بغیر کسی وجہ کے ای سی ایل پر ہے ایک ایسا شہری جس نے ملک کو جمہوریت دی ،اسے کورونا کی عالمی وبا کے باوجود سزا کے طورپر پریڈ کرائی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں