میئر کراچی نے حنا الطاف کے بیان پر ردعمل دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے حنا الطاف کے شہر قائد کو جیل قرار دینے کے بیان پر ردعمل دے دیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے حال ہی میں پریس کانفرنس کے دوران حنا الطاف کی پوسٹ پر صحافی کے سوال پر اپنا مؤقف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’جن اداکارہ کا آپ نے نام لیا میں انہیں نہیں جانتا لیکن اگر آپ نے ابھی وزیر اعلیٰ سندھ کو دیکھا تھا ناں سڑک پر ہی چل رہے تھے ناصرف وہ بلکہ ان کے ساتھ ماشا اللہ وزرا بھی تھے، ان کے ساتھ ہم بلدیاتی نمائندگے بھی تھے اور عام شہری بھی موجود تھے، کتنا بڑا مجمع تھا۔‘

میئر نے کہا کہ اور مجھے حیرت ہوتی ہے کہ بغض پیپلزپارٹی میں لوگ بھول جاتے ہیں کہ آج سے 20 سال پہلے شہر کے کیا حالات تھے لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ شہر کے اندر لوگ کس کشمکش میں تھے چاہے بوری بند لاشیں ہوں یا پیا جام ہڑتال، بھتہ خوری، اغوا ہوں لیکن آج الحمدللہ وہ چیزیں نہیں ہیں تو ان کی رائے ہے وہ رائے بیان کرلیں۔

مرتضیٰ وہاب نے اداکارہ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن کے ویسے جو حالات ہیں نہ وہ بڑے خطرناک ہیں اور کوئی بھی بندہ جو تھوڑا انٹرنیشنلی چیزوں کو دیکھتا ہے لندن گیا ہے وہ آپ کو بتا سکتا ہے کہ لندن کے اندر بڑی خطرناک صورت حال ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ بغض پیپلزپارٹی کے پاس جو عینک ہے وہ ڈسپنسری یا اسپتال آئی ہم مفت میں انشا اللہ ان کا علاج کروائیں گے اور چشمہ بھی سستے داموں میں ملے گا برانڈڈ نہیں ہوگا۔ ہمارا اپنا لوکل چشمہ سبسڈائز یٹ پر دیں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حنا الطاف نے لندن سے کراچی واپسی سے قبل کہا تھا کہ میری فلائٹ ہے آج کراچی کی تو میں آخری گفتگو کررہی ہیں اس کے بعد تو کراچی کی جیل میں قید ہوجانا ہے جہاں لڑکیاں آزادی سے زندگی نہیں گزار سکتیں۔

اداکارہ کو اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert