شہروز سبز واری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اداکار بہروز سبزواری اداکار شہروز سبزواری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکار شہروز سبزواری بطور مہمان شریک ہوئے شو کے دوران اداکار سے دوسری شادی کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اداکار نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتے تھے کیونکہ ہمارے کام میں غیر شادی شدہ رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ میری شادی کرنے کی نیت تھی اس لیے میں نے صدف کنول کو سب کچھ بتا دیا، میں زندگی کے جس دور سے گزر رہا تھا اس کے بعد اکیلا نہیں رہنا چاہتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ جب صدف کنول سے ملا تو مجھے وہ بہت اچھی اور خالص لڑکی لگی، میں بہت مذہبی ہوں، ہمارا مذہب جن باتوں کی اجازت نہیں دیتا ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے ایک ماہ بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

Recent Posts

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

8 mins ago

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

18 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

22 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

31 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

34 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

45 mins ago