” جب تک خاتون اول کو پیسے نہیں دیے جاتے پنجاب میں ۔۔۔۔‘‘بلاول بھٹو نے سنگین ترین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ جوکہانیاں ہمیں پنجاب کی بیوروکریسی اور مختلف ادارے خاتون اول کی کرپشن کے بارے میں سناتے ہیں اس پر آپ کیا کہتے ہیں، ہمیں تو بتایا جاتاہے کہ پنجاب میں اس وقت تک کوئی پوسٹنگ نہیں ہوتی جب تکخاتون اول کو پیسے نہیں دیئے جاتے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے دکھا دیاہے ،اسرائیل اور بھارت سے آپ نے فنڈنگ لی ، اکبر ایس بابر آپ کا بنیادی ارکان نے یہ دکھا دیاثابت کر دیا ، آپ نے اپنی ماں کے نام کے ہسپتال پر ڈاکہ مار کر بیمار مریضوں کے پیسے چھین کر اپنا کچن چلایا ، اپنی جماعت چلائی شرم کرو ، دوسروں پر الزام لگاتے ہو،تم تو سزا یافتہ ہو، امریکہ کی عدالت نے آپ کو سزا سنائی ہے ، دوسرے پر الزام لگاتے ہو۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میرا تو خاتون اول کیلئے بہت احترام ہے ،

آپ نے دیکھا ہو گا کہ میں نے ان کے خلاف کبھی غلط زبان استعمال نہیں کی، جوکہانیاں ہمیں پنجاب کی بیوروکریسی اور مختلف ادارے خاتون اول کی کرپشن کے بارے میں سناتے ہیں اس پر آپ کیا کہتے ہیں، ہمیں تو بتایا جاتاہے کہ پنجاب میں اس وقت تک کوئی پوسٹنگ نہیں ہوتی جب تک خاتون اول کو پیسے نہیں دیئے جاتے ، ہمیں تو بتایا گیاہے کہ وزیراعلیٰ کے امیدوار سارے پیسے ہر طرف پھینک رہے تھے انہوں نے سوچا کہ شائید آپ ایک اے ٹیم صحیح تھا پیسہ پھینک کر وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے دوسرا اے ٹی ایم صحیح تھا پیسہ پھینک کر وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے ، مگر عثمان بزدار سب سے ہوشیار تھے اس نے جہاں پیسے دیا وہ کام جادو کی طرح چلا اور ابھی تک وہ مصیبت پنجاب کا وزیراعلیٰ ہے ، ہم نے کبھی یہ سیاست کی ہی نہیں ،

صدر زرداری پر جو جھوٹے الزام پر لگائے جاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ میرے اوپر ثواب ہے میں جنت میں جاوں گا انہیں جھوٹ بولنے دو ، آپ کی بہن علیمہ خان کے بارے میں آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ملک کا ایک بچہ بھی اتنا بیوقوف ہے کہ ہم اس بات پر یقین کرے کہ علیمہ باجی نے اپنی سلائی مشین بیچ بیچ کر اتنا پیسہ بنایا ، جھوٹ بولو تو اتنا بولو کہ سچ محسوس ہو سکے ، مطلب ہم اس بات کا بھی یقین کریں کہ تم آج تک اپنے کرکٹ کے کھلونے بیچ بیچ کر اپنے کچن چلا رہے ہو ، جو کیسز آپ پر بننے والے ہیں آپ کو اندازہ ہی نہیں ، آپ خاتون اول سے دعاکروائیں کہ کوئی اور نہیں صدر زرداری کا حکومت آئے ، شہبازشریف سے ہم وقت پر درخواست کریں گے کہ اچھا وزیر داخلہ رکھیں، مولانا فضل الرحمان کو آپ نے کس قسم کی گالی دی، تم ہوتے کون ہو مولانا کو گالی دینے والا، مولانا اور ہمارا آج سے نہیں قائد عوام کے وقت سے سیاسی اختلاف ہے ، ابھی ایک جملہ نکالیں جب میں نے کبھی مولانا کو گالی دی ہو ۔ آپ کو احساس ہے کہ جمعیت علماءاسلام کی تاریخ کیاہے ۔