خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

(قدرت روزنامہ)خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی پاکستان کے مفکرین اور دانشوروں نے پیغام پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر ملک بھر میں عمل کی اپیل کی علماء کرام اور ذاکرین نے اپیل کی ہے کہ پیغام پاکستان متفقہ دستاویزہے،اس پرعمل کیا جائے،پیغام پاکستان کوعوامی سطح پر پھیلانے کیلئے ملک بھرمیں عوامی اجتماعات ہونگے . پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ ہم پیغام امن کے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں،ہم نے لوگوں کو پیغام پاکستان کے بارے میں بتانا ہے،یورپی ممالک میں اسلا م فوبیا کے واقعات جنم لے رہے ہیں،یورپی ممالک میں اسلا م فوبیا کے واقعات جنم لے رہے ہیں، مغربی ممالک میں اقلیتوں سے غیر مناسب سلوک کیا جا رہا ہے،پاکستان میں گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،ہمارے ملک میں اقلیتی برادری کے لوگوں پر حملے نہیں ہوتے،ہمیں داخلی طور پر مضبوط کرنا ہے اورہاتھ میں ہاتھ ملانا ہے،گزشتہ 8ماہ میں کسی پر توہین مذہب کا غلط مقدمہ درج نہیں کیا گیا، علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے، ملک کو مستحکم پاکستان بنانا ہے ہم نے 80ہزار لوگوں کی قربانیاں دی ہیں ،توہین مذہب اور توہین ناموس رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے . وزیراعظم عمران خان نےاسلاموفوبیا کے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند کی، .

.

متعلقہ خبریں