ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا

ماؤنٹ مینگنوئی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کا پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔
جنوبی افریقی ٹیم نے لورا وولوارڈٹی (75) اور کپتان سونے لوس (62) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔کلو ٹائرون اور ٹریشا چیٹی 31،31 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہیں۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور غلام فاطمہ نے 3،3 جبکہ ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان ٹیم عمیمہ سہیل (65) اور ندا ڈار(55) کی نصف سنچریز کے باوجود ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور 50 ویں اوور میں 217 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ناحیدہ خان نے 40، ڈیانا بیگ نے 13، سدرہ امین نے 12، سدرہ نواز نے 11، فاطمہ ثناء نے 9 رنز بنائے جبکہ کپتان بسمہ معروف، عالیہ ریاض اور غلام فاطمہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے شبنم اسماعیل نے 3، مریزانے کیپ اور آیابونگا خاکا نے 2،2 مسابتا کلاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔