پاکستان میں پابندیوں کی وجہ سے بولڈ سین نہیں کرسکتے، صبا قمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی خوبرو با صلاحیت اداکارہ صبا قمرکا کہنا ہےکہ پاکستان میں پابندیوں کی وجہ سے بولڈ سین نہیں کرسکتے۔
بھارتی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ (پی ٹی آئی) کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پابندیاں عائد ہیں، بولڈ سین نہیں کیے جا سکتے مگر پاکستان میں بولڈ موضوعات پر بات کی جانے لگی ہے، جس سے لوگ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)


انٹرویو کے دوران صبا قمر نے اپنی ویب سیریز ’مسز شمیم‘ پر بھی بات کی اور بتایا کہ اس ویب سیریز کی کہانی ’مردانگی‘ کے گرد گھومتی ہے، یہ بولڈ نہیں بلکہ بہت حساس ہے۔

دوبارہ بھارت میں جاکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خدا نے چاہا تو وہ دوبارہ بالی ووڈ میں کام کرنے جائیں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)


اس سے قبل ایک انٹرویو صبا قمرنے مداحوں کی جانب سے بار بار شادی اور محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا بھی جواب دیا۔اداکارہ صبا قمرنے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ پیار میں ہونا تو خوبصورت ہے، شادی کا تو پتہ نہیں مگر محبت کرنا کوئی بری بات نہیں ہے، پیار کیا جا سکتا ہے۔
2021ء میں عظیم خان سے شادی کے فیصلے اور اِس کے بعد رشتہ ختم کر دینے کے ذکر پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں، اللّٰہ اور دے گا، صحیح وقت پر صحیح انسان زیادہ معنی رکھتا ہے، صحیح وقت پر آنے والے صحیح انسان سے متعلق وہ بات کرنا پسند کریں گی۔

صبا قمر نے شادی منسوخ کر دی
گزشتہ سال صبا قمر نےعظیم خان نامی ایک نوجوان سے شادی نہ کر نے کا اعلان کیا تھا ۔ صبا قمر نے فوٹو و ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھ کہ انہوں نے عظیم خان سے شادی کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
صبا قمر نے عظیم خان سے شادی سے انکار کی وجہ بتا تے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے ذاتی معاملات کی بناء پر انہوں نے عظیم خان سے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں۔
صبا قمر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اُن کے مداح اس فیصلے کی حوصلہ افزائی کریں گے جیسے کہ آج تک آپ سب میرے فیصلوں کو سپورٹ کرتے آئے ہیں اور اُن کے خیال میں اُنہیں کڑوا سچ جاننے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اور اہم بات واضح کرنا چاہتی ہیں کہ وہ آج تک اپنی زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہیں، اُن کا اور عظیم خان کا رابطہ صرف فون پر تھا۔صبا قمر کا خود سے متعلق کہنا تھاکہ وہ اس وقت بہت کڑے وقت سے گزر رہی ہیں، مگر ہم سب جانتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، انشاء اللّٰہ۔