ایک لیٹر پیٹرول میں چلے 21کلومیٹر۔۔۔سوزوکی نے اپنی سب سے شاندار گاڑی متعارف کروا دی، شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک سوزوکی نے پاکستانی مارکیٹ میں کافی عرصے بعد ایک ایسی کار متعارف کرائی ہے جس کے صارفین کئی سال سے منتظر تھے۔گزشتہ سال سوزوکی کی جانب سے سوزوکی سوئفٹ نئی جنریشن کو مارکیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روزلاہور میں ہونے والے ایونٹ میں 11 سال بعد سوئفٹ کی نئی جنریشن کو پیش کیا گیا۔ سوزوکی سوئفٹ کی اس جنریشن کو بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ سال فروری میں لانچ کیا گیا تھا۔ تاہم ستمبر میں اس کی پروڈکشن روک دی گئی تھی۔پاکستان میں اس گاڑی کو 12 سو سی سی انجن کے ساتھ تین ویریئنٹ جی ایل مینوئل، جی ایل سی وی ٹی آٹو میٹک اور جی ایل ایکس سی وی ٹی آٹومیں مارکیٹ کیا گیا ہے۔سوزوکی کے مطابق بین الاقوامی ماڈل اور پاکستان میں پیش کیے گئے ماڈل میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے ماڈل میں گزشتہ ماڈل کی نسبت ایکسٹیریئر میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے گاڑی کو اسپورٹس لک ملتی ہے۔

کمپنی کا دعوٰی ہے کہ ایندھن کی بچت میں یہ گزشتہ سوئفٹ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔سوئفٹ کے پچھلے ماڈلز میں ایندھن کی اوسط ایک لیٹر میں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ۔تاہم مینویل ٹرانسمیشن کا نیا جی ایل ماڈل ایک لیٹر میں 23.20 کلومیٹر، جب کہ دونوں آٹو میٹک ورژن جی ایل سی وی آٹو میٹک اور جی ایل ایکس سی وی آٹو 23.76 کلو میٹر کا فاصلہ ایک لیٹر میں طے کر سکتی ہے۔ سوئفٹ 2022 میں آٹو اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن، نئے کنسول ، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس آپرٹینگ سسٹم سے مطابقت رکھنے والے ٹچ اسکرین انفو ٹینمینٹ سسٹم کے ساتھ نئے کنٹرولز بھی دیے گئے ہیں۔ سوزوکی نے پرانی سوئفٹ کی نسبت اس نئی جنریشن میں کچھ فیچرز کا اضافہ بھی کیا ہے جس میں آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول، اسٹیئرنگ ماؤنٹ کنٹرول بٹن، کروز کنٹرول، ڈیجیٹل انسٹرمینٹ کلسٹراور کی لیس انٹری شامل ہیں۔سوئفٹ 2022 جی ایل مینوئل ورژن 24 لاکھ 99 ہزار جب کہ جی ایل ایکس سی وی آٹو کی ایکس فیکٹری قیمت 28 لاکھ 99 ہزار اور جی ایل سی وی آٹومیٹک 26 لاکھ 99 ہزار رکھی گئی۔

Recent Posts

عامر خان کے مداحوں کیلیے خوش خبری؛ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کمر کس لی

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘…

2 mins ago

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی سوشل…

17 mins ago

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا…

23 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر…

30 mins ago

دبئی ایئرپورٹ زیادہ مسافروں کی گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ کیسے بنے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی کی حکومت نے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے مسافر…

40 mins ago

منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور…

43 mins ago