اداکارہ بشری انصاری اور نعمان اعجاز کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری اور اداکار نعمان اعجاز کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ, اداکار(نعمان اعجاز ) کے کردار”شمیم “سے باتیں کرتے ہوئے پوچھ رہی ہے کہ ” مسٹرشمیم آپ امریکہ میں کیا کر رہے ہیں ؟ جس کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ میں بس آ ئی ہوئی تھی یہ پھولوں والا بیگ لینے کے لیے ،جس پر اداکارہ کہتی ہے کہ آپ اب یہاں نہیں ہوں گے تو ہم کیا کریں گے جس پر وہ مذاق میں جواب ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے دیکھنے کے لیے آنکھ چاہیے“۔
اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”پیارے نعمان اعجاز کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہوئے“۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)


دونوں کی یہ بے ساختہ مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا صارفین کو پسند آ ئی ہے اور یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ اداکار نعمان اعجاز کی نیٹ فلکس پر ایک نئی فلم ”مسٹر اینڈ مسز شمیم“ ریلیز ہوئی ہے جس کا مرکزی کردار اداکار نعمان اعجاز اور صباءقمر ادا کر رہے ہیں۔