تحریک عدم اعتماد، سیکرٹری قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے کو تیار رہنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکرٹری قومی اسمبلی نے ارکان قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس تقسیم کرنے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام عملے کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے . ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے .

سیکرٹری قومی اسمبلی نے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اتوار یا پیر کو کسی بھی وقت ایوان کا اجلاس طلب کرسکتے ہیں، اس لئے پارلیمنٹ کا تمام عملہ تیار رہے . اپوزیشن نے

8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی . آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو 14 روز میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہوتا ہے . اجلاس کے پہلے روز پی ٹی آئی کے مرحوم رکن اسمبلی خیال زمان اورکزئی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کوانی ہوگی اور اجلاس اگلے روز کے لیے ملتوی کردیا جائیگا . دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے بھی اپنے ارکان کو ہفتہ وار چھٹی کے باوجود حلقوں میں جانے سے روک دیا ہے . پارٹی قیادت نے اپنے اپنے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہوں میں ہی موجود رہیں .

. .

متعلقہ خبریں