گھر یا اہلخانہ کو نقصان پہنچانے والے سوچ لیں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی نورعالم نے بھی جوابی قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے باغی اراکین میں شامل نور عالم خان نے ملنے والی دھمکیوں پر ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نورعالم خان نے کہا کہ میرے گھر یا اہل خانہ کو نقصان پہنچانے والے سوچ لیں میں نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے یہ سوچ لیں کہ میں اپنا بدلا لینا جانتا ہوں۔نور عالم خان نے کہا کہ چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ اس بات کا نوٹس لیں ، منتخب نمائندہ ہوں ، قانون ہاتھ میں نہیں

لینا چاہتا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نور عالم خان نے بتایا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بینظیر بھٹو اور بشیر بلور کے ساتھ ہوا، وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہے کہ تمھیں اور تمھارے 3 بیٹوں کیساتھ یہی کیا جائے گا۔نور عالم خان نے کہا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دار ہوگی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مائنس ون فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مائنس ون کی سوچ یابات کرتے ہیں ان کیلئے”بلی کے خواب میں چھیچھڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہ مائنس مائنس کرتے وہ خود مائنس ہوگئے۔ ہمارے نزدیک عمران خان کے بغیرپی ٹی آئی کا تصور بھی نہیں، عمران خان تحریک انصاف ہیں اور تحریک انصاف عمران خان ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی جو پی ٹی آئی کے قیام کی ابتدائی وقت کی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا کیخلاف آواز بلند کی اور رسول پاکۖ کی شان میں گستاخی پربھی بھرپور آواز بلند کی، پہلی بار کسی لیڈر نے اسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کی قرارداد منظور کرائی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گیا اس کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

19 mins ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

22 mins ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

29 mins ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

33 mins ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

53 mins ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

1 hour ago