عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو صدرِ مملکت کے عہدے کیلئے حمایت کرنے سے انکار کر دیا، وجہ کیا بنی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صدرِ مملکت کے عہدے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حمایت یا مخالفت کرنے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے امیر ہیں، ہم ان کے پیچھے نماز بھی پڑھتے ہیں اور ان کے پیچھے بھی چلتے ہیں۔ میزبان سلیم صافی نے جب ان سے
پوچھا کہ کیا متحدہ اپوزیشن کی طرف سے مولانا فضل الرحمان صدر کے امیدوار ہوں گے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ تمام آپشنز اس وقت میز پر موجود ہیں۔سلیم صافی نے جب ان سے یہ پوچھا کہ کیا وہ مولانا فضل الرحمان کی بطور صدر نامزدگی کی حمایت کرتے ہیں؟ اس پر شہباز شریف نے ہنستے ہوئے کہا کہ بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں، آپ اس وقت مجھے امتحان میں نہ ڈالیں۔ آپ سے یہ امید نہیں ہے کہ اس وقت ہمیں تقسیم کریں۔فوج کے نیوٹرل ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی اپوزیشن رہنما نے یہ شکایت نہیں کی کہ کسی کو فون آیا ہو اور کہا گیا ہو کہ یہ کرو اور یہ نہ کرو۔کیا موجودہ فوجی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں؟ اس سوال پر مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، وہ سول اور عسکری قیادت میں پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں، ان کے قائد میاں نواز شریف کے دو ہی مطالبات ہیں، “شفاف انتخابات اور سویلین بالا دستی” ۔ اگر شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو ایک ایسی حکومت قائم ہوگی جو عوام کی خدمت کرے گی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

4 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

4 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

5 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

5 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

5 hours ago