نئی دہلی سے اڑان بھرنے والے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، کراچی میں ہی روک لیا گیا، وجہ کیا بنی

کراچی (قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن حکام نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے قطر ایئر ویز کے طیارے کو ایئرپورٹ پر روک لیا ہے، ایئر بس اے 350 طیارے کی فنی خرابی دور نہیں ہو سکی ہے جس کے سبب اسے روک لیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دوحا سے ایئر لائن کی ٹیکنیکل ٹیم طیارے میں کراچی روانہ کی جا رہی ہے، کراچی میں پھنسے 295 بھارتی مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل تک پہنچایا جائے گا۔دہلی سے دوحا کے مسافر کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاونج میں روانگی کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی سے دوحا کے لیے جانے والی پرواز میں آگ لگنے کے سگنل موصول ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔قطر ایئر ویز کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے دیگر پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔295 مسافروں کو لے کر دہلی سے دوحا کی قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 579 کراچی کے قریب تھی کہ پائلٹ کو طیارے میں آگ لگنے کے سگنل موصول ہوئے اور طیارے میں مسافروں نے ہلکہ دھواں محسوس کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا، ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کراچی پہنچنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں تاخیر ہوئی۔دوحا سے کراچی کی قطر ایئر ویز کی پرواز 610 فضا میں چکر کاٹتی رہی جبکہ ایئر لنکا کی پرواز یو ایل 183 کو بھی کراچی لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑا۔

Recent Posts

9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے تاریخ…

4 mins ago

سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن کون؟ پروڈکشن ہاؤس کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن…

7 mins ago

سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ایکسپریس…

22 mins ago

خزانے کو 4 ارب روپے نقصان ، مریم نواز نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق دور میں خزانے کو 4 ارب…

32 mins ago

وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی…

34 mins ago

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے پر گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا…

46 mins ago