یہ فارمولا’ 10-3-2-1‘ہے . اس فارمولے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر کرن نے بتایا کہ آپ بستر میں جانے سے 10گھنٹے قبل کیفین لینا بند کر دیں، کیونکہ ہمارے جسم کو کیفین کے اثرات سے نکلنے میں 10گھنٹے لگتے ہیں . اس کے بعد سونے سے 3گھنٹے قبل کوئی بھاری کھانا مت کھائیں، اس طرح آپ سینے کی جلن اور نیند میں خلل سے بچ سکیں گے . نیند سے 2گھنٹے قبل کوئی بھی کام کرنا بند کر دیں اور یہ دو گھنٹے فراغت میں گزاریں . اس طرح آپ کے دماغ کو سکون کی حالت میں جانے میں مدد ملے گی اور آخر میں بستر میں جانے سے 1گھنٹہ قبل کسی بھی طرح کی سکرین دیکھنا بند کر دیں . اس میں موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹی وی غرض ہر طرح کی سکرین شامل ہے . ڈاکٹر کرن کا کہنا تھا کہ اس فارمولے پر عمل کرنے سے آپ کو بہت جلد نیند آئے گی اور نیند کا معیار بھی بہت بہتر ہو جائے گا . . .
لندن(قدرت روزنامہ) آپ بے خوابی کا شکار ہیں، آپ کو نیند کم آتی ہے یا نیند کا معیار ناقص ہے تو برطانوی ڈاکٹر کا یہ مشورہ آپ ہی کے لیے ہے . ڈیلی سٹار کے مطابق اس ڈاکٹر کا نام کرن راجن ہے جنہوںنے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @dr.karanrtiktokپر بے خوابی کے شکار لوگوں کو ایک فارمولا بتایا ہے جس پر عمل کرکے لوگ اپنی نیند کو بہتر بنا سکتے ہیں .
متعلقہ خبریں