شہباز شریف، بلاول بھٹو کا اسپیکر پر آئین شکنی کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے اسپیکر پر آئین شکنی کا الزام لگایا ہے . اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ اسپیکرنے 14 دن کی مدت کی خلاف ورزی کی جوآئین سےانحراف ہے، اسپیکر کو کیا مشکل تھی کہ وقت پر اجلاس نہیں بلایا، 21کی بجائے 25 مارچ کو اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے، امید ہےاٹارنی جنرل نےعدالت میں جوکہا اس پرقائم رہیں گے، اوآئی سی کیلئےلانگ مارچ مؤخر کردیا، اوآئی سی کانفرنس میں آنےوالے ہمارے بھائی ہیں.
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے کہنا چاہوں گا حکمران آپ کو پھنسا ئیں گے، 14 دن میں اجلاس نہ بلا کر آپ نے پہلی غلطی کر لی، حکومت عدم اعتماد سے بھاگ رہی ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی نے سندھ ہاؤس پر حملہ وفاق پر حملہ قراردے دیا .


بلاول بھٹو نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت نے سندھ ہاوس پر حملہ کروایا . صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ جمہوری ا سپیکر کو آئین کی پاسداری کرنی چاہئے، عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، تاریخ میں آج تک ایک اجلاس نہیں بتا سکتے جس میں رول 37 کی کال پرخلاف ورزی کی گئی ہو، ہم بطور وکیل کہتے ہیں ملکی نظام جمہوری عمل کے تحت چلایا جائے، وکلاغیر جانبدارہیں، ہم قانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں