کون بنے گا وزیر اعظم آزاد کشمیر ؟، حکومت اور اپوزیشن نے اپنا اپنا امیدوار نامزد کر دیا

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) کون بنے گا آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم ، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اپنے اپنے امیدوار کو نامزد کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالقیوم کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے میدان میں اتارا گیا جبکہ چودھری لطیف اکبر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 25سیٹیں جیتی تھیں ، ایک سیٹ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں الیکشن کرائے گئے ، وہ سیٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں آئی جبکہ خواتین کی پانچ میں سے تین مخصوص نشستیں اور دیگر تین نشستوں پرکامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں32سیٹوں کیساتھ پوزیشن مستحکم ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں 11سیٹیں جیتیں جبکہ خواتین کی ایک مخصوص نشست ان کے حصے میں آئی ، پیپلزپارٹی 12سیٹوں کےساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن سات سیٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

جموں کشمیر پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس صرف ایک ایک نشست ہے ۔پیپلزپارٹی کے دو نشستوں پر کامیاب امیدوار چودھری یاسین کو ایک سیٹ چھوڑنا ہوگی ۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

36 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

44 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

53 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

56 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

1 hour ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

1 hour ago