رواں سال حج کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی حکومت نے تمام ممالک کو حج 2022 کی تیاریوں کیلئے گرین سگنل دے دیا ، ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ معاہدہ کی تکمیل کے بعد حج پالیسی جاری کی جائے گی . تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، سعودی حکومت نے حج 2022 تیاریوں کیلئے گرین سگنل دے
دیا .


اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے سعودی متعلقہ حکام سے ملاقات کی ، جس میں سعودی حکام نے کہا تمام ممالک حج کی تیاریاں شروع کر دیں ، حج ایس او پیز اور کوٹہ کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا . ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی حکام کیساتھ حج اخراجات،روڈ ٹومکہ ودیگر امورپر بھی گفتگو ہوئی ، معاہدہ کی تکمیل کے بعد حج پالیسی جاری کی جائے گی .
یاد رہے حرمین انتظامیہ نے کورونا وبا کے 2 سال بعد مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺمیں اعتکاف کی اجازت دے دی ہے، اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کی سہولت جلدویب سائٹ پردستیاب ہوگی . وزارت صحت کے مطابق غیرویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، مملکت میں آنے والے افراد کو ویکسینیشن، ٹیسٹ، قرنطینہ کے بغیر آنے کی اجازت دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں