عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں، عون چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں، عثمان بزدار کو ہٹانے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔عون چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان یا وفاقی ٹیم سے ہوں گے، ڈاکٹرمراد راس سےملاقات میں ترین گروپ نے کوئی لچک نہیں دکھائی۔
عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے بزدار کی تبدیلی پھر دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہوگی، ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کےاراکین کی وزیراعلیٰ سےملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں، ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جارہی ہیں۔عون چوہدری نے کہا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہے، ہمارا گروپ مشترکہ فیصلے کر رہا ہے۔