ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ

لاہور (قدرت روزنامہ)مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب سے گامزن ہے . مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا .


مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کے دوران (ن) لیگ کا قافلہ 18 مقامات پر رکے گا . جہاں خصوصی استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، ان مقامات پر پارٹی قیادت کارکنوں سے خطاب کرے گی .


مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے (ن) لیگ نے خصوصی کنٹینر تیار کرایا ہے، جس پر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے علاوہ محمد زبیر، مریم اورنگزیب ، ثناء عاشق، دانیال عزیز اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر رہنما موجود ہیں .
لاہورمیں شدید بدنظمی:
لاہور سے مہنگائی مکاؤ مارچ کی روانگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کی انتظامیہ کارکنوں میں نظم و ضبط برقرار نہ رکھ سکی . مارچ کے دوران بدنظمی اور ہنگامہ ڑائی کی وجہ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی .
مریم کی والدہ کی قبر پر حاضری:
مارچ میں شرکت سے قبل مریم نواز نے رائیونڈ پر اپنی مرحوم والدہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی .

. .

متعلقہ خبریں