قوم PTI کے اقتدار کیلئے نہیں ضمیر فروشوں کیخلاف نکل رہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ قوم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقتدار کیلئے نہیں ضمیر فروشوں کیخلاف نکل رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ آج چھوٹا پڑ جائے گا۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کریں گے۔