امریکی کرنسی کی بریکیں فیل، ڈالر 182روپے سے بھی تجاوز کر گیا، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 182روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ شروع ہوگیا
اور کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر 182 روپے سے اوپر چلاگیا۔انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 182 روپے 30 پیسے تک جا پہنچی۔