قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 27 نکاتی ایجنڈا جاری، تحریک عدم اعتماد شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا 27 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 8 مارچ کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، اسی سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا ایجنڈا 27 نکات پر مشتمل ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سرفہرست ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکراسد قیصرکی صدارت میں شروع ہوا، تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس میں مرحوم ارکان قومی اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
سپیکر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی روایت ہے رکن اسمبلی کی وفات پر اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا جاتا ہے، تحریک عدم اعتماد پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔
اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی میں 159 ارکان شریک تھے، اپوزیشن ارکان کی کل تعداد 162 ہے۔ پارلیمان میں ن لیگ کےارکان کی تعداد 84 ہے، سب حاضرتھے۔پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 55 ارکان حاضر تھے۔ پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم دبئی میں ہونے کے باعث شریک نہیں ہوئے۔ ایم ایم اے کے 15 میں سے 14 ارکان اجلاس میں حاضرتھے۔ پی ٹی ایم کے علی وزیرجیل میں، جماعت اسلامی کے اکبر چترالی غیر حاضر تھے۔ اے این پی ایک، بی این پی 4 اور 2 آزاد میں سےایک رکن حاضر تھا۔

Recent Posts

آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

2 mins ago

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…

3 mins ago

اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم…

17 mins ago

حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر…

25 mins ago

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ…

40 mins ago

احمد علی بٹ کی سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ پر سخت تنقید

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے…

54 mins ago