لاہور (قدرت روزنامہ)عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان پر مکمل اعتماد ہے . وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اوراراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .
عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، اپنی ذات کی کبھی پرواہ نہیں کی، ہمیشہ صوبے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے کام کیا ہے، کپتان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ شب و روز کام کیا .
انہوں نے کہا کہ دیانتداری اور ایمانداری سے فرائض انجام دیے ہیں، پنجاب میں میرٹ کی حکمرانی کو یقینی بنایا، وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے، عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور رہیں گے .
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ہاشم جواں بخت،محمد سبطین خان، میاں اسلم اقبال، تیمور بھٹی، حنیف پتافی،سمیع اللہ چوہدری،عامر نواز چانڈیا،جاوید اختر لنڈ،مامون تاڑر،غزین عباسی اوردیگر شامل تھے .