واٹس ایپ صارفین جلد ہی 2 جی بی تک کی فائلیں شیئر کرسکیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے نت نئے فیچرز میں اضافہ کرتی رہتی ہے، اسی تناظر میں ایک اور انقلابی فیچر پر کام جاری ہے جس کے بعد صارفین 2 جی بی تک کی فائلیں شئیر کرسکیں گے۔
واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ واٹس ایپ 2 جی بی سائز تک کی بڑی فائلیں بھیجنے کی صلاحیت کی جانچ کر رہی ہے، میسجنگ سروس ارجنٹائن میں ایک محدود پیمانے پر جانچ کے طور پر اس فیچر کو چلا رہی ہے، جس سے ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن پر منتخب صارفین کو 2 جی بی تک کی فائلیں شیئر کرنے کی اجازت دی رہی ہے۔
رپورٹ ک مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے کام کرے گا، لیکن چونکہ یہ بیٹا ٹیسٹرز کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہے، اس لیے کوالیفائنگ کے درست معیار کے بارے میں کہنا مشکل ہے۔
میسجنگ پلیٹ فارم میں فی الحال 100 ایم بی سائز فائل ٹرانسفر تک محدود ہے، اگر یہ فیچر لاگو ہوتا ہے تو یہ دوسری مثال ہو گی اگر واٹس ایپ فائل سائز کی حد میں اضافے کرتا ہے، پہلے یہ حد صرف 16 ایم بی تھی جسے بعد میں بڑھا کر 100 ایم بی کیا گیا تھا۔اس وقت ٹیلی گرام ہی ایسی پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ہے جو کہ صارفین کو 2 جی بی سائز تک بڑی فائلیں شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

Recent Posts

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

9 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

15 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

18 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

24 mins ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

45 mins ago

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ…

57 mins ago