شیخ رشید نے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ، ہفتہ رات 12 بجے تک انتظار کریں، سیاست ایک نیا رخ بھی موڑ سکتی ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیخ رشید نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز وزیر اعظم کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک لاکھ افراد کے جمع ہونے سے متعلق بیان پر کہا کہ اب تک کوئی بات فائنل نہیں، سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تین بجے لاہور پہنچ کر میڈیا سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کروں گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رولز اور طریقہ کار کے مطابق گورنر وزیر اعلیٰ کو بلا کر استعفے کی تصدیق کرتا ہے، تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفیٰ منظور ہو جاتا ہے۔
بزدار نے شیخ رشید کو مدعو کر لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو لاہور مدعو کر لیا ہے۔
عثمان بزدار کا آج وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا امکان
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے آج وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار آج ایوانِ وزیرِ اعلیٰ لاہور میں آخری تقریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں وقار النساء یونیورسٹی راولپنڈی کے سنگِ بنیاد کی تقریب ہو گی۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

3 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

3 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

3 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

3 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

4 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

5 hours ago