آئینی بحران کے خاتمے پر معاشی استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،مارکیٹ کے سرمائے میں93ارب52کروڑروپے سے زائد کا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں کی ٹیلی کام ،سیمنٹ ،توانائی ،آئل سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ مثبت انداز میں بلندیوں کی جانب گامزن رہی . ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے آئینی بحران کے خاتمے پر معاشی استحکام کے امکانات پر مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں 2.50فیصد اضافے کو بھی نظر انداز کر دیا .


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 657.75پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 43786.83پوائنٹس سے بڑھ کر44444.58پوائنٹس ہو گیا اسی طرح306.05پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16708.08پوائنٹس سے بڑھ کر17014.13پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29989.23پوائنٹس سے بڑھ کر30369.28پوائنٹس پر بند ہوا .
کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں93ارب52کروڑ16لاکھ18ہزار627روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 73کھرب80ارب52کروڑ54لاکھ32ہزار210روپے سے بڑھ کر74کھرب74ارب4کروڑ70لاکھ50ہزار837روپے ہو گیا .

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 6ارب روپے مالیت کے 22کروڑ78لاکھ85ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 4ارب روپے مالیت کے 14کروڑ10لاکھ17ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے . پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر325کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،72میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا .
کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ97لاکھ ،غنی گلوبل 1کروڑ77لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ68لاکھ ،سینر جیکو پاک 1کروڑ50لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ42لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے . قیمتو ں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھا میں80.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2339.20روپے ہو گئی اسی طرح 39.61روپے کے اضافے سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت بڑھ کر1349.72روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں60.35روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر765.25روپے ہو گئی اسی طرح10.90روپے کی کمی سے ہینو موٹر کے حصص کی قیمت کم ہو کر309.10روپے پر آ گئی

. .

متعلقہ خبریں