اب پتہ چلا تمہیں کہ ہمارے ووٹ کی کیا حیثیت ہے،اختر مینگل کا طنز

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) میں عمران خان کو صادق وامین کہتا تھا،ایوان میں ہم سے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹ لیےگئے، مگر آپ کہتےتھے کہ بی این پی کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں،اب پتہ چلا تمہیں کہ ہمارے ووٹ کی کیا حیثیت ہے،صدر بی اے پی اختر مینگل کا طنز ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے جو کوئی بلوچستان سےدشمنی کریگا تو اس کےاجداد سے بھی دشمنی کرینگے۔
ایک بیان میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں عمراں خان کو صادق وامین کہتا تھا، ایوان میں ہم سے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے ووٹ لیےگئے، ہمارے ووٹ لینےکےبعد آپ کی اکثریت ہوگئی مگر آپ کے وزرا کہتےنہیں تھکتےتھے کہ بی این پی کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب پتہ چلا تمہیں کہ ہمارے ووٹ کی کیاحیثیت ہے۔

بی این پی کے صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، کوئی بلوچستان سےدشمنی کریگا تو اس کےاجداد سے بھی دشمنی کرینگے، ہم کسی کو بھی اپنی سر زمین پر میلی نظر ڈالنے نہیں دیں گے۔اخترمینگل نے انکشاف کیا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کروڑوں میں بک رہےتھے، پارٹی نے فیصلہ کیا کہ تمام ساتھیوں نےکروڑوں کوٹھوکر مار دی، انہوں نے معنی خیز جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘ منڈی میں بڑے بڑے نواب بکے،لیکن غریب کےبچےنہ بکے’۔

Recent Posts

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

4 mins ago

برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر…

33 mins ago

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن…

39 mins ago

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

44 mins ago

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

1 hour ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

1 hour ago