سیف کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ ماں کیوں نہیں بننا چاہتی تھیں، حیران کن وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی سابق اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ نے حالیہ انٹرویو کے دوران مداحوں کو اپنی ناکام ازدواجی زندگی میں پوشیدہ کئی باتوں سے آگاہ کیا . میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف اور امریتا سنہ 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور دونوں نے سنہ 2004 میں راہیں جدا کرلی تھیں، اس دوران ان کے ہاں بیٹی سارا اور بیٹے ابراہیم کی پیدائش ہوئی .

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بالی ووڈ کے نواب کی پہلی شادی کے وقت 20 سال عمر تھی جبکہ امریتا 32

برس کی تھیں اسی وجہ سے سیف علی خان نے یہ شادی خفیہ کی تھی کیوں کہ خاندان کے افراد بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کی اجازت نہیں دیتے . اپنے ایک انٹرویو کے دوران سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ سیف سے شادی کے بعد آغاز میں ماں نہیں بننا چاہتی تھی تاکہ اس پر ذمے داری اور بوجھ نہ آئے، اس وقت خواہش تھی کہ میرا شوہر ایک اچھا اداکار بنے اور کیریئر پر توجہ دے . انہوں نے بتایا کہ جب ہم والدین بن گئے تو سیف کی توجہ کیریئر سے ہٹ گئی، فلم ساز کہنے لگے تھے کہ وہ غیر ذمے دار شخص ہے . خیال رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ شادی کے بعد ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے اور مزاج کے میل نہ کھانے پر باہمی رضامندی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے . بعد ازاں اداکار نے کرینہ کپور سے شادی کی .

. .

متعلقہ خبریں