متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا

ابوظہبی (قدرت روزنامہ)) متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق ہفتہ 30 اپریل کو متحدہ عرب امارات کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہو گی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا۔

حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ کے مطابق ہفتہ 29 رمضان کے افطار کے بعد مملکت بھر میں شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تاہم کہیں سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یوں سعودی عرب میں رواں سال ماہ مبارک 30 ایام کے بعد اختتام پذیر ہو گا اورعید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہو گی۔

اس سے قبل آسٹریلیا اور سنگاپور وہ پہلے 2 ممالک ہیں جہاں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق ہفتے کے روز سنگاپور میں مسلمانوں کی نمائندہ مجلس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر پیر 2 مئی کو ہو گی۔ جبکہ اس سے قبل 28 اپریل کو آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ آسٹریلیا میں ہی رواں سال کے رمضان المبارک کا چاند سب سے پہلے نظر آیا تھا۔ آسٹریلیا اور سنگاپور میں مقیم مسلمان پیر 2 مئی کو عید منائیں گے۔
آسٹریلیا کی امام کونسل نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ رواں سال 30 روزوں کے بعد رمضان المبارک کا اختتام ہو گا، یوں یکم شوال یعنی عید الفطر پیر 2 مئی کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت وہ تمام ممالک جہاں آج 29 رمضان المبارک ہے، ان تمام ممالک میں آج شوال کا چاند دیکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ ایکسپریس نیوز میں شائع ہونے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کا چاند 2 مئی بروز پیر کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اتوار یکم مئی کو ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
اس حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی رویت اس وقت ہوتی ہے جب اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 19 گھنٹے سے زائد اور غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زائد ہوجائے۔ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق شوال کا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا، اس لیے اتوار یکم مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی، اس اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند دوربین کی مدد سے بھی دکھائی نہیں دے سکتا۔
جبکہ اگلے روز یعنی 2 مئی بروز منگل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 41 گھنٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی، اس لیے اس شام شوال کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا۔

Recent Posts

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

1 min ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

11 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

14 mins ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

20 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

26 mins ago

تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ اہم رہنما نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ پی ٹی…

30 mins ago