بڑاقدرتی خزانہ پاکستان کے ہاتھ لگ گیا،دیکھتے ہی دیکھتے علاقے کیساتھ ساتھ پوری قوم کی قسمت جاگ اٹھی

(قدرت روزنامہ)کسی طرح قدرتی خزانے تک رسائی ممکن ہوسکے ۔پاکستان میں آنیوالی ہرحکومت کی یہ خواہش ہوتی ہے مگراب یہ خواہش پوری ہوچکی ہے۔ایک خبرکے مطابق ملک کے اہم ترین شہرکوہاٹ میں تیل وگیس کے ذخائردریافت کرلیےگئے ہیں ۔مول کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ابتدائی نتائج سے یہ ثابت ہواہے کہ یومیہ تین ہزار 240بیرل کاتیل حاصل ہوسکتاہے ۔جبکہ نئے ذخائر دریافت ہونے سے اس جگہ میں رہنے والوں کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ
61لاکھ مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائرحاصل کیے جاسکتےہیں ۔مزیدیہ بھی کہاگیاہے کہ علاقے میں چھوٹے ذخائر کی موجودگی کاامکان بھی موجودہے ۔تاہم مزید ٹیسٹنگ کاعمل ابھی جاری ہے ۔ساتھ ہی ساتھ تیل اورگیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے مقامی سطح پرلوگوں کوروز گارفراہم جاسکے گا۔جبکہ مجموعی طور پرملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اہم کرداراداہوسکتاہے۔

WhatsApp
Get Alert