(قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، اداکار اور سابق ماڈل یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ ناخوشگوار تجربات سے متعلق دیئے گئے بیان پر پشیمانی کا اظہار کیا ہے .
اداکار یاسر نواز نے اپنے ایک پرانے انٹرویو پر ردِ عمل دیا ہے .
یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار تجربات سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر کہا ہے کہ ’اُنہیں علیزے شاہ کا نام نہیں لینا چاہیے تھا، انہیں اس بات کا بہت دُکھ ہے کہ اُنہوں نے کیوں علیزے شاہ کا نام لے لیا اور یہ بات ٹی وی پر بتا دی . ‘
اس دوران یاسر نواز کی اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے بھی اپنے شوہر کی بات کی تائید کی .
اُن کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ٹی وی پر پوچھے گئے سوالات پر کسی کا اس طرح سے نام نہیں لینا چاہیے، بعد میں لڑائیاں ہو جاتی ہیں، چاہے آپ بات بھول بھی جاتے ہیں مگر غلط بات ہے یہ، کسی کے لیے بولنا نہیں چاہیے . ‘
علیزے شاہ کیساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا: یاسر نواز کا انکشاف
واضح رہے کہ ایک ٹاک شو میں ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک ساتھ شرکت کی تھی، اس دوران میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ ’یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟‘
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ’بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی، بطورِ ہدایتکار یاسر کو کبھی کسی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا . ‘
دوسری جانب اس سوال پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا . ‘
یاسر نواز نے کہا تھا کہ ’جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے اور میں اسی وجہ سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر خاصا پریشان تھا . ‘
. .