متھیرا، عامر لیاقت کے حق میں بول پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا ساتھ دینے کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عامر لیاقت حسین کی انسٹاگرم پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر الزامات لگائے تھے۔

عامر لیاقت کا ساتھ دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ ’سچ پوچھیں تو یہ افسوسناک ہے اور بعض اوقات عورت بھی بُری ہو سکتی ہے۔‘متھیرا نے کہا کہ ’مجھے عامر لیاقت کے لیے بہت بُرا محسوس ہورہا ہے۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’دانیہ نے ایک زبردست شو پیش کیا جس نے سب کو یقین دلایا کہ وہ عامر لیاقت سے پیار کرتی ہے۔‘
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔
تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔