دانیہ شاہ کے انکشافات کے بعد طوبیٰ انور کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی
کراچی(قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کرنے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ روز سیدہ طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ والدہ کے گلے لگی ہوئی ہیں اور کافی خوش نظر آرہی ہیں۔سیدہ طوبیٰ انور نے یہ تصویر مدرز ڈے کے موقع پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میری ہمت، میرا سہارا، میرا حوصلہ، میری ہر مشکل میں آسانی صرف میری ماں ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی ماں کی دعا کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری ہر کامیابی کا راز میرے والدین ہیں۔اداکارہ نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ جلدی واپس آجائیں، میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔
View this post on Instagram