آنکھوں میں سوجن کیوں ہو جاتی ہے؟ جانیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں سوزش ایک عام سی بات ہے لیکن ہم اپنی روز مرہ کی روٹین میں ایسی بہت سی غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنی خوبصورت اور بیش قیمت آنکھوں کی کشش اور رونق کھو بیٹھتے ہیں .
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آنکھوں میں یہ سوجن کیوں ہوتی ہے، آج ہم آپ کو اس کی وجوہات بتانے جا رہے ہیں جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے اور ایسی غلطی کرنے سے پرہیز کریں گے .


آنکھوں میں سوجن کیوں ہو جاتی ہے؟
جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والی سوجن کو ورم بھی کہا جاتا ہے اکثر یہ ورم الرجی یا پھر ہماری خراب عادتوں کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن اس ورم کے باعث آنکھوں کے گرد کالے گھیرے بننے کا بھی ڈر ہوتا ہے جو کہ بدنما نظر آتے ہیں اور آنکھوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں .
نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال
آپ کو جان کر حیرت ہوگی لیکن اگر کھانوں میں تیز نمک استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی آںکھوں کی صحت خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، کیونکہ نمک کا زائد استعمال ہی دل کا دورہ پڑنے اور فالج کی وجہ بنتا ہے اس لئے اس کا اثر آنکھوں پر بھی ہوتا ہے، تو اب سے نمک کا کم سے کم استعمال کریں .
پانی کم پینا
اگر ہم پانی کم پیتے ہیں تو جسم میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں جن میں آنکھوں کے مختلف مسائل بھی شامل ہیں، جسم میں پانی کی کمی ہونے کے باعث ہماری آنکھیں پھول جاتی ہیں جسے سوجن کہتے ہیں، اس لئے اگر آپ پانی کا کم استعمال کرتے ہیں تو آج سے ہی زیادہ سے زیادہ پانی پینا شروع کر دیں .
کم سونا
ہمارے بہت سے مسائل کی سب سے اہم وجہ ہے کم نیند، نیند کی اہمیت کو اس سے پہلے بھی ہم نے کئی بار اجاگر کیا ہے، کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اچھی صحت کے لئے نیند کا پورا ہونا بےحد ضروری ہے، یہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اگر نیند پوری نہ ہو اور ہم کم نیند لے کر جاگ جائیں تو آنکھیں سوج جاتی ہیں، تو اب سے نیند ضرور پوری کریں تاکہ آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی رہے برقرار .
تمباکو کی مصنوعات کا استعمال
اگر آپ تمباکو والی کسی بھی قسم کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں تو فوری اسے ترک کر دیں، تمباکو کا زہریلا مواد جلد کی لچک کو کم کر دیتا ہے، یہ نیند کی کمی کا باعث بھی بنتا ہے اور گردوں کو بھی خراب کرتا ہے اس لئے تمباکو نوشی سے گریز کریں .
یہ وہ عادات ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنی آنکھوں کی خوبصورتی کو اپنے ہی ہاتھوں ختم کر رہے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں چمکدار اور پرکشش نظر آئیں تو ان عادات کو ترک کر کے آنکھوں کی صحت کو یقینی بنائیں .

. .

متعلقہ خبریں