خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے 4 سال میں 598 ارب کا قرضہ لیا تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ 4سالوں کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی سمیت مختلف غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 598 ارب 71کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا ہے جن میں 65ارب12کروڑ روپے کا قرضہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ ،120 ارب ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن اور 54 ارب روپے کا قرضہ معاشی ترقی کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اسی طرح مزید235ارب روپے بطور قرض ایشیائی ترقیاتی بنک، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی اور دیگر اداروں سے لئے جائیں گے ۔روزنامہ جنگ میں گلزار احمد خان کی خبرکے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ

خزانہ کی دستاویزات کے مطابق 30جون2021ء تک ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن کیلئے سب سے زیادہ120ارب19 کروڑ50لاکھ روپے، معاشی ترقی کیلئے54ارب87کروڑ30لاکھ روپے، فنانس کیلئے24ارب70کروڑ روپے، توانائی منصوبوں کیلئے23ارب 17 کروڑ30لاکھ روپے، علاقائی ترقی کے نام پر20ارب32کروڑ50لاکھ روپے، ایریگیشن کیلئے18ارب4کروڑ، تعلیم کیلئے10ارب65 کروڑ80 لاکھ، زراعت کیلئے7ارب20کروڑ10لاکھ، سوشل ویلفیئر کیلئے4ارب2کروڑ40لاکھ، سیاحت کیلئے3ارب88 کروڑ10لاکھ، ماحولیات کیلئے3 ارب42کروڑ، صحت کیلئے3ارب35کروڑ40لاکھ اور صنعت کیلئے25کروڑ30لاکھ روپے کا قرضہ حاصل کیا جا چکا ہے۔235ارب روپے کے مزید قرضے ایشیائی ترقیاتی بنک، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی، آئی ایف اے ڈی اور دیگر مالیاتی اداروں سے لئے جائینگے جن میں خیبر پختونخوا میں صحت نظام کو موثر بنانے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے17ارب روپے، خیبر پختونخوا کے دیہی علاقوں میں شاہراہوں کی تعمیر کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے 48ارب 45 کروڑ، خیبر پختونخوا کے شہروں کی بہتری کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے64ارب6کروڑ، خیبر پختونخوا میں شہروں کی ترقی کیلئے اے آئی ائی بی سے34 ارب، کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کیلئے 3ارب66کروڑ30لاکھ، آئی ایف اے ڈی سے دیہی معاشی ترقی منصوبے کیلئے17ارب روپے اور رورل انوسٹمنٹ اینڈ انسٹیٹیوشنل پراجیکٹ کیلئے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی سے51ارب روپے کا قرض لیا جائیگا۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

4 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

4 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

4 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

4 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

4 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago