سعدیہ امام طویل عرصے بعد منظرِ عام پر

کراچی (قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہونے والی پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام کی طویل عرصے بعد بیٹی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ سعدیہ امام کی دلکش تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کی بیٹی بھی موجود ہے۔یہ تصاویر میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو کے سیٹ پر لی گئی تھیں جہاں سعدیہ امام نے بطورِ مہمان شرکت کی۔

2 2 300x171
سعدیہ امام نے ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کی بیٹی نے بھی والدہ سے ملتے جلتے رنگ کا لباس پہنا۔

2 3 239x300

تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوش ہوگئے ہیں اور تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی بیٹی کی خوبصورتی کی بےحد تعریف کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعدیہ امام سال 2012 میں پاکستانی نژاد عدنان حیدر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کے بعد وہ جرمنی منتقل ہوگئی تھیں۔

2 4 248x300
سعدیہ امام کی شادی کے 2 سال بعد اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور بیٹی کی پیدائش کے ایک سال بعد وہ پاکستان آگئی تھیں۔اداکارہ آخری بار سال 2015 میں مارننگ شو کی میزبان کے طور پر ٹی وی اسکرین پر نظر آئی تھیں۔