چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد صفر ہوچکا ‘ ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں ؛ فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد صفر ہیوچکا ہے ، سکندر سلطان راجہ ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں ، الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے ، سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے ، الیکشن کمیشن پارٹی بنا ہوا ہے جس کا اظہارعمران خان بارہا کرچکے ہیں .


سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، آج ڈالر 190 روپے پر پہنچ گیا ہے ، رانا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں ، سیاسی بحران کی بڑی وجہ الیکشن کمیشن کاغیرفعال ہوناہے ، سیاسی قیادت کاچیف الیکشن کمشنر پر اعتماد صفرہوچکا ہے ، چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں .
فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں کافرض میں معاشرےمیں بیلنس قائم رکھیں ، اس لیے 20 مئی سے پہلے الیکشن کرانے کا اعلان ہونا چاہیئے . دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز میں پی ٹی آئی کی مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی ، پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس میں منحرف اراکین نے پی ٹی آئی کے مزید ریکارڈ دینے کی مخالفت کی تھی اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنادیا گیا جس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی .
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ کیس ہماری نظر میں متنازعہ ہوچکا ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا ، الیکشن کمیشن فیصلے کی کاپی فراہم کرے . گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کے لیے تحریک انصاف کی استدعا مسترد کر تے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے 13 مئی کو دلائل دینے کا حکم دے دیا تھا ، اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی ، دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پہلے پنجاب کے 25 منحرف ایم پی ایز کا فیصلہ کریں وہ صرف 26 منٹ کا کیس ہے .
جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ اونچا بول کر تاریخ نہیں لی جاسکتی ، اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کی رکنیت معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 مئی کو دلائل دینے کا حکم دے دیا .

. .

متعلقہ خبریں