فہد مصطفیٰ کا شوبز چھوڑنے کا ارادہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے بہت جلد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کی۔
میزبان نعمان اعجاز نے فہد مصطفیٰ سے سوال کیا کہ ’آپ اگلے 15 سال کے بعد، خود کو کہاں دیکھیں گے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ ’میں شوبز انڈسٹری میں نہیں ہوں گا۔‘فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ اچھے وقت میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’بہت سارے پچھتاوے ہیں، میں نے بہت سارے کام نہیں کرنے تھے لیکن کرلیے۔‘
اداکار نے پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں ہم 2019 تک تیزی سے ترقی کر رہے تھے، اُس کے بعد حالات خراب ہوگئے اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کو نظر لگ گئی۔‘
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’کورونا وائرس اور سیاسی صورتحال نے بھی ہماری فلم انڈسٹری کو بہت بری طرح متاثر کیا۔‘اداکار کا یہ بھی ماننا تھا کہ ’ٹی وی انڈسٹری میں مقامی فلموں سے زیادہ ناظرین ہیں۔‘

Recent Posts

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

4 mins ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

16 mins ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

28 mins ago

عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنی جماعت کو اسٹیبلمشنٹ…

42 mins ago

کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چھ جج کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی…

57 mins ago

پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کو جھوٹ…

1 hour ago