دھاتی برتنوں میں کھانا پکانا صحت کیلئے فائدے مند یا نقصاندہ؟ جانئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ہندوستان میں پیتل اور لوہے کے برتنوں میں کھانے پکانے کے ساتھ پانی پینے کے لیے تانبے کے کٹوروں کو استعمال کرنے کی روایت قدیم ہے۔اب نئے زمانے کے ساتھ ساتھ یہ روایتیں بھی معدوم ہوتی جارہی ہیں لیکن جہاں صحت کے لئے خوراک سے غذائیت کے حصول کا معاملہ ہے وہیں برتنوں کا استعمال بھی اہم ہے۔
لوہے کے برتن:
اس سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ اگر کوئی لوہے کا برتن استعمال کرے تو اس میں کھانا تیار کرنے کے لیے بہت زیادہ تیل کی ضرورت نہیں ہوتی، اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے اس میں سے فولاد کے اجزا خوراک میں شامل ہوجاتے ہیں، لوہے کے برتن مضبوط اور دیرپا ہوتے ہیں۔
تاہم آج کل نان اسٹک برتنوں میں کھانا پکانے کا رواج بڑھ گیا ہے اس کی ایک دلیل لوگ یہ دیتے ہیں کہ اس میں تیل گھی کا استعمال کم ہو جاتا ہے کھانا چپکتا نہیں وغیرہ وغیرہ۔
اس سے تیل کا خرچ تو کم ہو جاتا ہے لیکن صحت کے حوالے سے خرچ بڑھ جاتا ہے۔
کانسی کے برتن:
کھانے پکانے اور کھانے کے لیے کانسی کے برتن بہت اچھے ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کانسی کے برتن کھانے میں موجود تیزابی اجزاء کو کم کرتے ہیں جس سے ہاضمے کا نظام بہتر ہوتا ہے ، یہ سوزش کو کم اور یاداشت کو بہتر بنانے کے ساتھ تھائیرائیڈ میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
پیتل کے برتن:
پیتل کے برتن دیرپا ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق پیتل کے برتن میں کھانا بنانے سے صرف سات فیصد غذائیت ضائع ہوتی ہے جبکہ موجودہ دور کے برتنوں میں کھانا بنانے سے بہت زیادہ غذائیت ضائع ہوجاتی ہے۔
آج کل پیتل کے برتنوں کا پھر سے رواج شروع ہو رہا ہے اور نئے ڈیزائن میں یہ برتن خاصے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔
تانبے کے برتن:
تانبے کے برتن یا کٹورے میں پانی پینے کے بے پناہ فوائد ہیں جن میں پانی کی صفائی کا قدرتی عمل بھی شامل ہے، اس کے علاوہ تانبا سوزش ختم کرنے والے اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے جس سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔اس وقت مارکیٹ میں پرنٹڈ تانبے کے برتن بھی موجود ہیں جو دیکھنے میں بھی دیدہ زیب لگتے ہیں۔

Recent Posts

نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا حصہ بن گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا۔حصہ…

2 mins ago

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے…

39 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025…

45 mins ago

اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی 50 رکنی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ممالک…

48 mins ago

کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول

کیوبیک(قدرت روزنامہ)کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک…

55 mins ago

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

1 hour ago