کراچی (قدرت روزنامہ)"میرے بچوں اب آپ بڑے ہوگئے ہیں . دعا لمز سے تعلیم کر کے اعلیٰ مقام حاصل کر لے گی اور احمد صاحب آپ بہت اچھے انجینئر بنیں گے .
آپ کے والد معصوم ہیں لیکن یہ آپ دونوں نہ پہلے سمجھ سکے نہ اب سمجھ سکتے ہیں
جس کی وجہ ہماری آنکھوں کے سامنے موجود سوشل میڈیا ہے جس کے آگے کوئی بھی چیز اپنی حقیقی شکل میں رکھ دو تو لوگ آپ کو شیطان کہیں گے اور اگر آپ اس سے باعزت باہر آجائیں تو آپ کو مکمل منافق سمجھا جائے گا کیونکہ ہمارے لکھنے والے سب فرشتے ہیں"
View this post on Instagram
یہ پیغام عامر لیاقت حسین کا ہے جو انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچوں کے نام لکھا . گزشتہ روز معروف سیاست دان اور ٹی وی اینکر نے پاکستان ہمیشہ کے لئے چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ جانے سے پہلے وہ ایک پیغام ضرور دیں گے . عامر لیاقت حسین اپنے اس پیغام میں اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھتے ہیں کہ
اپنی ماں کا خیال رکھنا
"دعا تم میری عزت کرو یا نہ کرو . تمھارے سابقہ اسکول کی ایک ٹیچر نے مجھے بتایا تھا کہ تم کلاس میں مجھے مردہ کہتی تھیں اور وقتاً فوقتاً مجھے کوستی تھیں مگر میں ہمیشہ تم سے پیار کروں گا . ابھی مجھ پر کچھ ادھار ہیں جو میں جلد چکا دوں گا ابھی میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور میں ملک سے باہر جا رہا ہوں . میرا تم دونوں کو مشورہ ہے کہ اپنی والدہ کی ہمیشہ عزت کرنا اور جب بھی انھیں ضرورت ہو ان کا خیال رکھنا . میں ایک بات کی اور وضاحت کرتا چلوں کہ تمھاری والدہ کو میں نے طلاق نہیں دی تھی یہ جو کچھ بھی ہوا وہ ایک غلط فہمی تھی وہ اب بھی میری بیوی ہیں لیکن اپنے نام سے میرا نام "عامر" ہٹانا ان کی اپنی مرضی تھی . وہ ایک اعلیٰ کردار اور بہت فہم رکھنے والی عورت ہے . بدقسمتی سے وہ ایک اچھی ماں تو ہے لیکن وہ اچھی بیوی نہ ثابت ہوسکی"
لوگ نہیں جانتے کہ میں نے دوسری شادی کیوں کی
اپنی دوسری شادی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ" لوگ نہیں جانتے کہ 20 سال بعد میں نے دوسری شادی کیوں کی . یہ ہمارا بہت ذاتی معاملہ تھا جس کی اجازت میں نے تمھاری ماں کو بھی نہیں دی کہ اس بارے میں بات کر کہ خاندان کی ذاتیات دنیا کے سامنے لائے . میں اللہ کے حکم اور اپنی عزت نفس کی خاطر تم دونوں کو آذاد کرتا ہوں اگر کبھی تم دونوں کی دھڑکن کہے کہ میں ابھی زندہ ہوں تو میرا نمبر تمھارے پاس ہے "
بچوں کو ٹیگ بھی کیا
اس پیغام کے آخر میں عامر لیاقت نے اپنے دونوں بچوں احمد اور دعا کو ٹیگ بھی کیا .