عمران خان کے ویڈیو بیان والے فون چوری؟ دھماکہ خیز انکشاف
لاہور (قدرت روزنامہ)سیا لکوٹ جلسے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو فون کیوں، کس نے اور کیسے چوری کئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ جلسے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو فون چوری کئے گئے۔
انہوں نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔
پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022