ن لیگ کا عثمان بزدار کیخلاف بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عثمان بزدار کی کرپشن کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے بزدار کو اس لیے وزیراعلیٰ بنایا کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ لاسکے، ان کے کرتوت ایسے ہیں کہ شیطان شرما جائے،عثمان بزدار اور ان کے ساتھ کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف درخواست دائر کرینگے۔

5ارب کی 55 سو کنال کی تونسہ کے قریب زمین لی گئی،27کروڑ کے اثاثے صرف تونسہ میں بنائے گئے،یہ سب کچھ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بنایا گیا ۔پنجاب میں ایک ایک پوسٹنگ کے کروڑوں روپے لئے گئے ،انہوں نے کہا کہ فرح خان نے بشریٰ بی بی کی حمایت سے اربوں روپیہ کمایا،فرح گوگی اور ان کے خاوند کو عمران خان نے فرار کروایا،فرح گوگی بنی گالہ کے ذریعے پنجاب پر حکومت کرتی رہی،انہوں نے اختیارات کا بھی ناجائز استعمال کیا گیا۔