کوہاٹ میں آندھی اور بارش کے باوجود پی ٹی آئی کا جلسہ ہو گا

کوہاٹ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے آندھی اور بارش کے باعث کوہاٹ جلسہ منسوخ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کوہاٹ کی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءشبلی فراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ہم کوہاٹ میں ہیں جہاں عمران خان کا تاریخی جلسہ ہو گا اور اس میں شرکت کیلئے کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں کے لوگ جوق در جوق آ رہے ہیں۔
اللہ نے بہت بڑی رحمت کی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں کوہاٹ کے موسم کو خوشگوار بنا دیا اور لوگوں کیلئے آسانی پیدا ہو گئی ہے، عوام بڑے ہی خوشگوار ماحول میں اپنے محبوب لیڈر عمران خان کی تقریر سننے کیلئے شدت سے منتظر ہیں۔
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے نااہلوں، چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا ہے بالکل اسی طرح آج موسم کیخلاف بھی لے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں خوشگوار موسم ہے جہاں آج تحریک انصاف کا تاریخی اور عظیم و الشان جلسہ ہو گا، مجھے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ اور اٹلی سمیت مختلف ممالک سے اپنے خرچے پر لوگ صرف جلسے میں شمولیت کیلئے پاکستان آئے ہیں۔
قاسم خان سوری نے کہا کہ ریٹائرڈ آرمی آفیسرز اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کے علاوہ رات تین بجے لکی مروت کے نوجوانوں پر مشتمل ایک قافلہ جلسے میں شرکت کیلئے آیا ہے، دعا ہے کہ عمران خان جس مقصد کیلئے نکلا ہے اللہ کامیاب کرے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

19 mins ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

27 mins ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

35 mins ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

51 mins ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

1 hour ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

1 hour ago