کوہاٹ میں آندھی اور بارش کے باوجود پی ٹی آئی کا جلسہ ہو گا

کوہاٹ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے آندھی اور بارش کے باعث کوہاٹ جلسہ منسوخ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کوہاٹ کی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہو گا .
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءشبلی فراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ہم کوہاٹ میں ہیں جہاں عمران خان کا تاریخی جلسہ ہو گا اور اس میں شرکت کیلئے کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں کے لوگ جوق در جوق آ رہے ہیں .


اللہ نے بہت بڑی رحمت کی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں کوہاٹ کے موسم کو خوشگوار بنا دیا اور لوگوں کیلئے آسانی پیدا ہو گئی ہے، عوام بڑے ہی خوشگوار ماحول میں اپنے محبوب لیڈر عمران خان کی تقریر سننے کیلئے شدت سے منتظر ہیں .
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے نااہلوں، چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا ہے بالکل اسی طرح آج موسم کیخلاف بھی لے لیا ہے .


ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں خوشگوار موسم ہے جہاں آج تحریک انصاف کا تاریخی اور عظیم و الشان جلسہ ہو گا، مجھے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ اور اٹلی سمیت مختلف ممالک سے اپنے خرچے پر لوگ صرف جلسے میں شمولیت کیلئے پاکستان آئے ہیں .
قاسم خان سوری نے کہا کہ ریٹائرڈ آرمی آفیسرز اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کے علاوہ رات تین بجے لکی مروت کے نوجوانوں پر مشتمل ایک قافلہ جلسے میں شرکت کیلئے آیا ہے، دعا ہے کہ عمران خان جس مقصد کیلئے نکلا ہے اللہ کامیاب کرے .

. .

متعلقہ خبریں