بجلی کی لوڈشیڈنگ کرو ڈالر بچائو، شاہد خاقان عباسی نے انوکھی تجویز پیش کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ڈالر بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنے کی تجویز دے دی . نجی ٹی وی سما نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ صفر کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے ہر ایک گھنٹے میں سوا سو ملین ڈالر چاہئیں .

اگر ایک مہینے کے لیے ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کم کرنی ہے تو اس کے لیے سوا سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے ، اگر آپ نے ڈالر بچانے ہیں تو پھر آپ کو

ایک دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی . علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو نگراں حکومت کے حوالے نہیں کرسکتے،ہمارے پاس دو راستے ہیں حکومت میں رہ کر مشکل فیصلے کریں یا حکومت چھوڑکر عوام کے پاس چلے جائیں،اس حق میں ہوں کہ صدر اور گورنر رہیں اورآئینی ذمہ داری پوری کریں . اپنے ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ حکومتی اتحاد کا فیصلہ ہے کہ مدت پوری کرنی چاہیے، ان حالات میں ملک کو نگراں سیٹ اپ کے حوالے نہیں کیا جاسکتا . ہم کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں، ملکی معیشت کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ہوںگی لیکن کوشش کی جائے عوام پر بوجھ نہ پڑے . شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں47روپے اضافے کی ضرورت ہے مگر موٹرسائیکل والوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینی چاہیے . انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری نومبرمیں ہی ہونی چاہیے، فوج اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے اور ہم ایک پیج پرہیں، حکومت کو ہر ادارے کی سپورٹ ہو تو کارنرٹرن کرسکتے ہیں، ملک کیلئے ایک پیج ہو تو معاملات حل ہوسکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران قانونی طور پر رکن اسمبلی ہیں، پی ٹی آئی اپنے استعفے واپس لینا چاہے تو لے سکتی ہے، حق میں ہوں کہ صدر اور گورنر رہیں،آئینی ذمہ داری پوری کریں .

. .

متعلقہ خبریں